Big News: First 100 Order Par Delivery Free He; Minimum Order 2000 For Free Delivery

Chose Your Gift Here Today

Chose Your Gift Here Today

یو اے ای اگلی بڑی کرکٹ طاقت بنے گا،گلف جائنٹس کے کوچ کا انکشاف

دبئی :گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ یو اے ای اگلی وہ ٹیم ہوگی جو عالمی سطح پر حقیقی بریک تھرو کرے گی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹراٹ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مقامی کرکٹرز کو نکھارنے اور ان کے کھیل کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ آئندہ ہونے والے پلئیرز آکشن کے لیے بھی نہایت قیمتی ہے۔ٹراٹ نے کہا کہ یہ میرا گلف جائنٹس کے ساتھ پہلا سال ہے اور میں اس موقع پر بے حد پرجوش ہوں۔ مقامی اور قدرتی ٹیلنٹ دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔ستمبر کے آخر میں ہونے والا آکشن شاندار اور دلچسپ ہوگا، یہاں سے کھلاڑیوں کی اصل صلاحیت اور دباؤ میں کارکردگی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ایسی لیگز یو اے ای کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے فرنچائز کرکٹ سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی، یو اے ای کے کھلاڑیوں کو بھی یہی فائدہ حاصل ہوگا۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کاآغاز یو اے ای کے قومی دن پر 2 دسمبر کو ہوگا جس میں 34 ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔میچزٹراٹ نے کہا کہ یو اے ای کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جو ایک دہائی بعد ممکن ہوا، اور اس میں آئی ایل ٹی 20 کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کے پاس بہترین سہولیات، کھیل کے لیے جذبہ اور وافر ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ کامیابی کا مکمل نسخہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کریں گ

Cart

Your Cart is Empty

Back To Shop